مند: رکن بلوچستان اسمبلی مینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند سے اہم سرکاری شخصیت کے بھائی کو گن پوائنٹ پر مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بلوچستان اسمبلی کی رکن اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید کے چھوٹے بھائی اورنگزیب مجید کو ان کے آبائی گاؤں مند، بلوچ آباد سے مسلح افراد نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ہے۔

مقامی اور پولیس ذرائع کے مطابق، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم مسلح افراد نے اورنگزیب مجید کو بلوچ آباد میں گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور اپنے ساتھ نامعلوم سمت لے گئے۔

واقعے کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے اور ان کا پتہ نامعلوم ہے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس اور متعلقہ انتظامی حکام کا موقف سامنے نہیں آیاہے۔

اس ہائی پروفائل واقعے کے بعد علاقے میں شدید تشویش اور کشیدگی پھیلی ہوئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article