بلوچستان کے مکران ڈویژن کے تمپ کے علاقے کوہاڑ میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گھر سے چار افراد کو مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے جانے کی اطلاع ہے جبکہ گھر میں موجود سونا، موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان بھی لے جانے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر اغوا کیے گئے افراد کی شناخت عدیل ولد عبدالقیوم، مروان ولد ایوب، بلال ولد محمد حنیف اور ثابت ولد اسماعیل کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق کوہاڑ سے بتایا جاتا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل تمپ کے علاقے ہیرآباد میں بھی رات کے وقت ایک گھر پر دھاوا بول کر لوٹ مار کی گئی اور مبینہ طور پر اہلِ خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔