بلوچستان کے علاقے واشک سے 2 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیاگیاہے۔
ایران سے متصل ضلع واشک سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
واشک میں پولیس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دونوں افراد کی لاشیں ضلع کے علاقے حُرماگئے سے ملیں جنھیں نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کے روز فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
پولیس اہلکار کے مطابق ان افراد کی شناخت فہیم اور مجید کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس اہلکار نے بتایا اس واقعے کے بھی تاحال محرکات معلوم نہیں ہوسکے پیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔