ملالئی میوند پاکستانی فوج کے حملے میں زخمی

0
540

ملالئی میوند کو ریاستی اداروں نے فائرنگ کر کے زخمی کیا زخمی حالت میں باجوڑ اسپتال منتقل۔

پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشین نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پراپنے ایک سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے ضلع مہمند میں ایک فوجی اہلکار ایک گھر کے آس پاس کئی دنوں سے پھرتے تھے، جسے بار بار سمجھایا گیا کہ برائے مہربانی چادر چاردیواری کاخیال رکھیں اور اس انداز سے نہ آؤ پھر ایک دن یہ اہلکار غلط انداز سے گھر میں داخل ہوا تو خاتون خانہ نے اپنے دفاع کرتے ہوئے پستول سے اسے مار دیا پھر مہمند جرگے کے ساتھ وعدہ کیا گیا چونکہ اس سپاہی کا اندازِ حرکت انتہائی غلط تھا لہذااس خاتون پر کوئی ایف ائی ار درج نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں ریاستی اداروں کی طرف سے اس خاندان کو تنگ کرنا شروع کر دیاآج ظہر کے وقت اسی خاتون کے گھر کے دروازے سے اس خاتون پر فائرنگ کر کے مارنے کی کوشش کی گئی جس میں وہ زخمی ہوگئی ہے۔خاتون کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

منظور پشین کا کہنا تھا یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔پی ٹی ایم غم کے اس گھڑی میں اس خاندان کے ساتھ ہے، پی ٹی ایم اس خاندان کے ساتھ رابطے میں ہے اور خاندان کے مشاورت سے لائحہ عمل طے کرینگے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال مومند میں پاکستانی آرمی کا ایک اہلکار عورت کے گھر میں گھس گیا تھا،باربارمنع کرنے کے باوجود وہ باز نہیں آرہا تھا اور دھمکیاں دیتا رہا کہ دروازہ کھول دیں،جب عورت کو پتہ چلی کہ یہ فوجی اہلکار عزت کو پامال کرنے کے بغیر نہیں جائیگا تو اس نے بندوق اٹھائی اور فوجی اہلکار پر فائرنگ کی جس سے فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا

اس بہادری پر پشتون قبائل نے اس عورت کو ملالئی میوند کی خطاب دی تھی واضح رہے کہ ملالئی میوند افغان ہیروہے جس نے انگریزوں کے خلاف جنگ لڑی تھی، آج ایک بار پھر فوجی اہلکاروں نے ملالئی میوند پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here