پاکستانی فوج نے پنجگور کے دورافتادہ علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر متعدد گھروں سے قیمتی سامانوں کا صفایا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل رات 3 بجے کے قریب پاکستانی فوج نے پنجگور کے دورافتادہ علاقے کیلکور کے مختلف گاؤں کشاری، جیکِ بْن، گْرکِ تل اور جتان میں آپریشن کرکے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر گھروں سے قیمتی سامان لوٹ لئے۔
ذرائع کے مطابق دوران آپریشن فوج نے گھروں میں لوٹ مار کے دوران خواتین کے موبائل فونز کو بھی ضبط کرکے اپنے ساتھ لئے گئے اور گھروں میں موجود موٹر سائیکلوں سمیت تمام قیمتی سامانوں کا صفایا کردیا۔
تاہم کسی کی گرفتاری کی خبر رپورٹ نہیں ہوئی ہے، واضح رہے کہ مواصلاتی نظام کے نہ ہونے کی وجہ سے بروقت ایسے واقعات تک رسائی نہیں ہو پھاتی اور جسکا پورا فائدہ ریاستی فورسز اُٹھاتے ہیں۔
ایک مقامی شخص نے کہا کہ بلوچستان میں میڈیا کا نام ہو نشان نہیں،عالمی اداروں سمیت دیگر صحافتی اداروں کو مقامی صورت حال کے لیے ان علاقوں پر توجہ دینا چائیے۔۔