سبی، کاہان اور زرغون میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

0
265

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے سبی کے علاقے کرمووڈھ میں پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ کو راکٹ گولوں اور دیگر خودکارہتھیاروں سے نشانہ بنایا، آدھے گھنٹے تک جاری حملے میں دشمن فوج کا چیک پوسٹ جزوی طور پر تباہ ہوگیا۔ جس سے قابض کے متعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

کوہلو کے علاقے کاہان میں دشمن فوج پر ایک اور حملے میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے متعدد فوجی اہلکار ہلاک کیئے۔ حملہ کاہان میں کوٹڑی کے مقام پر فورسز کے ایک چیک پوسٹ کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بناکر کیا گیا۔ حملے میں چیک پوسٹ پر تعینات قابض فوج کے اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

دریں اثناء کوئٹہ کے پہاڑی سلسلے زرغون میں دلوانی کے مقام پر بی ایل اے سرمچاروں کی ایک گشتی ٹیم کی قابض افواج کے چھ گاڑیوں پر مشتمل گشت پر معمور اہلکاروں سے مڈبھیڑ ہوئی، دوران جھڑپ سرمچاروں نے فورسز سے مقابلہ کرتے ہوئے قابض فوج کو جانی نقصان پہنچایا اور بحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

بلوچ لبریشن آرمی ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہمارے حملوں کا سلسلہ آزاد وطن کے حصول تک جاری رہیگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here