پاکستانی فوج کے ترجمان نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا، خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 12 مسلح افراد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق ضلع بسیمہ میں بھی آپریشن کے دوران 3 مسلح افراد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد متعددعسکریت پسندانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور سیکورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔
پاکستانی فوجی ترجمان کے واٹس ایپ ذریعے میڈیا کو جاری کئے گئے پریس ریلیز کے بعد حسب روایت اب تک ہلاک افرادکی حقیقی پوزیشن کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی جانکاری دی گئی کہ ہلاک افراد کون تھے اور ان کی لاشیں کہاں رکھی گئی ہیں۔