وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری، لاہور سے وھاب غنی کی جبری گمشدگی پر اظہار تشویش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کی سربراہی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6099ویں روز میں داخل ہوگیا۔

وی بی ایم پی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تنظیم کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ کل رات 1:30 کے قریب سیکورٹی فورسز نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویٹ وھاب غنی سکنہ نال، گریشہ کو لاھور سے گرفتار کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا، جو باعث تشویش ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وھاب غنی کی باحفاظت بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article