بلوچستان کے گوادر کے نواحی علاقے گنز کا رہائشی طیب سمندری راستے سے ایران جا رہا تھا کہ ایرانی ساحلی علاقے کورگُٹ کے قریب ڈرون حملے کی زد میں آگیا۔
حملے کے نتیجے میں طیب موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک نوجوان طیب کی لاش آبائی علاقے گنز پہنچا دی گئی ہے جہاں ان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں میں غم کی فضا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کا ماحول پایا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ ایرانی حدود میں ساحل سمندر کے قریب پیش آیا۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور سرکاری موقف تاحال سامنے نہیں آسکا ہے۔