بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ناصر آبادسے ایک لاپتہ نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے۔جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت عالم ولد رحیم داد کے نام سے ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عالم بلوچ کو گزشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے بالیچاہ کے تلکان بازار سے نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا تھا۔ بعد ازاں اس کی لاش ناصر آباد کے علاقے سے برآمد ہوئی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔