بلوچستان کے علاقے بارکھان سے گذشتہ روزمسلح افراد کی ناکہ بندی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ڈی ایس پی رکھنی مرید بگٹی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ ڈی ایس پی رکھنی مرید بگٹی علاقے میں گشت کر رہے تھےکہ بارکھان کے علاقے کھٹہ چوکی کے مقام پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
بارکھان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی مرید بگٹی اور ان کے گن مین کانسٹیبل رسول بخش کو منگل کی شام نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اغوا کیا جب وہ ایک نجی گاڑی میں رکھنی سے بارکھان جا رہے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس، ایف سی، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ آپریشن کے دوران ڈی ایس پی مرید بگٹی کی لاش ان کی گاڑی سے پہاڑی علاقے سے برآمد ہوئی جب کہ ان کے گن مین کو مسلح حملہ آوروں نے چھوڑ دیا۔
دوسری جانب ایس پی بارکھان عبدالحق نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی ایس رکھنی مرید بگٹی علاقے میں گشت کر رہے تھےکہ بارکھان کے علاقے کھٹہ چوکی کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
ایس پی بارکھان کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس بارکھان مرید بگٹی ہلاک ہوگئے۔