پولیس کی ڈی ایس پی بارکھان مرید بگٹی کے مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کی تصدیق

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ڈی ایس پی بارکھان مرید بگٹی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ڈی ایس پی مرید بگٹی کو اس وقت رکھنی بارکھان ہائی وے سے اغوا کیا گیا جب وہ ایک نجی گاڑی میں رکھنی سے بارکھان کی طرف سفر کر رہے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی کی بازیابی اور واقعے میں ملوث افراد کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article