جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6306ویں روز بھی جاری رہا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ آج 6306ویں روز بھی جاری رہا۔

احتجاجی کیمپ کا مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، سماجی کارکنوں اور شہریوں نے دورہ کیا اور جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر شرکاء نے مطالبہ کیا کہ تمام جبری لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے، اگر کسی فرد پر کوئی الزام ہے تو اسے قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کے سلسلے کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

وی بی ایم پی چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ جبری گمشدگیاں آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے، متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article