وی بی ایم پی آصف بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کل احتجاجی مظاہرہ کریگی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے آج 6304ویں روز بھی جاری رہا۔

احتجاجی کیمپ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور تمام لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ کل بروز ہفتہ شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیرِ اہتمام جبری لاپتہ آصف بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے سیاسی جماعتوں، طلبہ تنظیموں، وکلا، سول سوسائٹی، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ اس پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور آصف بلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی، جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور لاپتہ بلوچوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article