وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی )کے مطابق لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن نے جبری لاپتہ شاہد احمد کرد اور نور محمد کرد کے کیسز باقاعدہ رجسٹر کرکے تمام متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
کمیشن کے جاری کردہ حکم نامے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دونوں جبری لاپتہ افراد کے بارے میں فوری معلومات فراہم کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیشن نے اپنے نوٹسز میں یہ بھی کہا ہے کہ شاہد احمد کرد اور نور محمد کرد کی باحفاظت بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) نے شاہد احمد کرد اور نور محمد کرد کے کیسز کمیشن اور صوبائی حکومت کو فراہم کیے تھے اور دونوں جبری لاپتہ افراد کی فوری اور باحفاظت بازیابی کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔