بلیدہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ڈیتھ اسکواڈ سے وابستہ ہونے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ کے جنتری کور الندورمیں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، متوفی کی شناخت حیربیار ولد رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے پیچھے محرکات کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جا سکا۔

تاہم، مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ متوفی ایک حکومت وپاکستانی فوج کے تعاون سے چلنے والے مسلح گروپ سے وابستہ تھا جسے "ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article