نوشکی میں پاکستانی فوج پر بڑا حملہ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی، سنجاوی میں پولیس چوکی تباہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی اور زیارت میں پاکستانی فوج اور تنصیبات پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک پولیس چوکی کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

نوشکی سے آج صبح فوج کو نشانہ بنانے والے ایک بڑے حملے کی رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس واقعے میں متعدد اہلکار ہلاک اور کئی دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔

حملے میں ہلاک ہونے والے3 اہلکاروں کی اب تک شناخت لانس نائیک نعمان، سپاہی عاقب نواز، اور سپاہی سبدر کے طور پر ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی دیگر اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات اور حکام کی جانب سے سرکاری بیان کا انتظار ہے۔

دوسری جانب، ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی کے علاقے صغرہ میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں چوکی کو شدید نقصان پہنچا اور عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے وقت پولیس چوکی میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا، جس کے باعث کسی پولیس اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اب تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article