بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔جہاں لوگوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔
حکومتِ بلوچستان محکمہ داخلہ نےبدھ کی رات آٹھ بجے سے تاحکم ثانی مستونگ کے سب تحصیل کھڈکوچہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ لہذا کرفیو کے دوران کوئی بھی شخص اپنے گھروں سے باہر نہ نکلے یہ حکم نامہ آج رات 8 بجے سے تاحکم ثانی نافذ العمل ہوگا اور کرفیو کے خلاف ورزی کرنے والے کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائیگی۔
اسی دوران، مستونگ میں ایک زور دار دھماکہ سنا گیا ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔
سیکیورٹی کی اسی سنگین صورتحال کے پیش نظر مستونگ میں کیڈٹ کالج چوک کے مقام پر کوئٹہ–کراچی قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔