لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے 25 جولائی کو کوئٹہ میں احتجاج کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے احتجاجی کیمپ سے اعلان کیا ہے کہ جبری لاپتہ آصف بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کے مطالبے کے لیے 25 جولائی بروز ہفتہ شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔

نصراللہ بلوچ نے تمام سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، انسانی حقوق کے کارکنان، وکلا، صحافی برادری اور عوام سے اپیل کی کہ وہ احتجاج میں شرکت کرکے لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے مطالبے میں اپنی آواز شامل کریں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کا مقصد لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا اور ان کی باحفاظت بازیابی کے مطالبے کو اجاگر کرنا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article