بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6301ویں روز بھی جاری رہا۔
ایڈوکیٹ خالدہ بلوچ اور ایڈوکیٹ احسان بلوچ نے کیمپ کا دورہ کرکے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
انہوں نے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور تمام لاپتہ افراد کی فوری اور باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔
وی بی ایم پی کے چیئرمین نصرا للہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری ملک ظہیر شاہوانی کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میرے خلاف قائم مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہو کر قانونی معاونت فراہم کی۔
امید ہے کہ بی این پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے لائرز فورمز بھی پرامن، جمہوری اور سیاسی جدوجہد کرنے والے کارکنوں کے خلاف قائم بوگس مقدمات میں قانونی معاونت فراہم کرتے رہیں گے اور انصاف کے حصول کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔