مستونگ میں مسجد اور مدرسے پرپاکستانی فوج کی بمباری کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستانی فوج کی جانب سے مسجد اور مدرسے پر شیلنگ اور بمباری سے قرآن کی بے حرمتی کیخلاف تاجروں نے احتجاجاًشٹر ڈاؤن ہڑتال کی جس سے کاروباری مراکز مکمل بند رہے۔

مستونگ میں گزشتہ روز کھڈ کوچہ میں مسجد اور مدرسے پر شیلنگ سے قرآن کی بے حرمتی اور ان کو نقصان پہنچانے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام کاروباری مراکز بند رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کھڈ کوچہ کے علاقے میں مسجد اور مدرسے پر شیلنگ اور بمباری کی گئی جس سے قرآن کے نسخوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ ان کی بے حرمتی کی گئی ۔

واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں، تاجر برادری نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے اپنے کاروباری مراکز، دکانیں اور تجارتی سرگرمیاں معطل رکھیں۔

تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article