مستونگ میں فوجی قافلے پر حملہ، قلات اور ہوشاپ میں چوکیاں اور کیمپ نشانہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر کھڈکوچہ میں ماشاء اللہ ہوٹل کے مقام پر آج صبح پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے فوج کی تین گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جبکہ جانی نقصان کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئے ہیں، تاہم ان کی سرکاری سطح پر انکی تصدیق نہیں ہو سکی۔

حملے کے حوالے سے بعض ذرائع بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی اطلاعات دے رہے ہیں، تاہم سرکاری سطح پر ابھی تک کسی قسم کی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متعدد حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہوشاپ میں پاکستانی فوج کی چوکی پر نصب نگرانی کے کیمروں کو مسلح حملے میں تباہ کردیا گیا، جبکہ ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر پولیس چوکی کے نگرانی کیمروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ضلع قلات کے علاقے بدرنگ میں پاکستانی فوج کے ایک کیمپ پر حملے کی اطلاعات ہیں، جہاں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ہوشاپ میں قائم مین فوجی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے نگرانی کے لیے نصب کیمروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد کیمرے تباہ ہوگئے۔ حملہ آور کارروائی کے بعد موقع سے نکل گئے۔

اسی دوران ہوشاپ کے زیرو پوائنٹ پر واقع پولیس چوکی بھی حملے کی زد میں آئی۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے چوکی پر نصب نگرانی کے کیمروں کو تباہ کردیا۔

دوسری جانب ضلع قلات کے علاقے بدرنگ میں پاکستانی فوج کے ایک کیمپ پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران شدید فائرنگ اور متعدد دھماکوں کی آوازیں دور تک سنی گئیں۔ تاحال حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article