بلوچستان کے علاقے نوشکی شہر کا مرکزی بازار جمعرات کے روز اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند ہوگیا، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق بازار کی بندش کے دوران پاکستانی فو ج نے شہر کے مختلف اہم مقامات اور بازار میں پوزیشن سنبھال لی، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی دیکھنے میں آئے۔
تاحال سرکاری سطح پر بازار کی بندش یا سیکورٹی اقدامات کی وجوہات سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جس کے باعث مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔