بلوچستان کے ضلع خاران سے اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے کوئٹہ خاران مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی۔
اطلاعات کے مطابق اس دوران مسلح افراد نے کوئٹہ خاران شاہراہ پر موجود پاکستانی فوج کی خالی چیک پوسٹ کو بارودی مواد لگا کر تباہ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کئی گھنٹوں تک شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کرتے ہوئے آنے جانے والے گاڑیوں کی تلاشی لی۔
یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور ناکہ بندی سمیت معدنیات کے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ اور پاکستانی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔
دوسری جانب نوشکی میں اسٹیشن، مل اور احمد وال کے مقام پر مرکزی شاہراہ پر ٹریفک سیکورٹی وجوہات کی بناء پر معطل ہے، جس کے باعث ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دریں اثناء مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں نامعلوم مسلح افراد نے 8 بڑی گاڑیوں کو تحویل میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔