سوراب میں پاکستانی فوج کی جارحیت ، متعدد افراد حراست بعد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے نغاڑ میں پاکستانی فوج کی جانب سے علاقے میں جارحیت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن کے دوران مقامی افراد پر تشدد اور متعدد افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں جارحیت کے دوران مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں، جہاں متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہجارحیت کے دوران کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا، تاہم حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت اور ان کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں نہتے شہریوں کے خلاف عسکری حکام کی جانب سے ماورئے آئین وقانون گرفتاریاں ، جبری گمشدگیاں اور ماورا ئے عدالت قتل جیسے سنگین جرائم کھلے عام جاری ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article