جبری گمشدگیاں: وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6223 دنوں سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6223ویں روز بھی جاری رہی۔

کیمپ میں جبری لاپتہ حمل خان قمبرانی اور بیبرگ قمبرانی کے والدین نے شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ حمل خان کو 5 دسمبر 2025 کو شام 7 بجے ڈیگاری چیک پوسٹ دشت ضلع مستونگ سے جبکہ بیبرگ قمبرانی کو اسی روز رات پونے 12 بجے کلی قمبرانی کوئٹہ سے ملکی اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

انہوں نے اپنے دونوں بیٹوں کی باحفاظت بازیابی کے لیے حکام سے اپیل کی۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ حمل خان قمبرانی اور بیبرگ قمبرانی سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر لاپتہ افراد پر کوئی الزام ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے اور اپنے دفاع و قانونی چارہ جوئی کا حق دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگیاں متاثرہ خاندانوں کے لیے مسلسل ذہنی اذیت کا باعث ہیں، لہٰذا حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article