قلات کے علاقے جتک آباد سے ایک شخص کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔

لاش کی شناخت شبیر احمد ولد ملا وزیر کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش قلات کے علاقے بینچہ و رودینجو کے درمیانی علاقے جتک آباد سے برآمد ہوئی ہے۔

نعش کو شناخت کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کردیا گیا، جہاں پر نعش کی شناخت شبیر احمد ولد ملا وزیر رئیسانی سکنہ قلات کے نام سے ہوئی ہے۔

نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردایاگیا۔

مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

یاد رہے کہ آج خاران اور پنجگور سے بھی 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article