سوراب اور مستونگ میں پاکستانی فوج پر مسلح حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں پاکستانی فوج کی گاڑیوں پر مسلح حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مقامات پرفوج اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ہے۔

حکام کی جانب سے ان واقعات یا ان میں ہونے والے کسی بھی جانی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ یا سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، اور اب تک کسی بھی تنظیم یا گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article