بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری پر بلوچ آزادی پسندوں نے کنٹرول سنبھال لیا ہے ، دو پولیس تھانوں سمیت چوکیوں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، انہوں نے کئی پولیس چوکیوں کے ساتھ ساتھ دو پولیس اسٹیشنوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
مزید رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خضدار سے پہنچنے والی پاکستانی فوج کی بھاری فورسز کیساتھ جھڑپیں جاری ہیں، جو بھاری کمک کے ساتھ وہاں پہنچی ہیں۔
اس کارروائی کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز جمعرات کو چاغی میں مسلح افراد نے شہر کا کنٹرول سنبھال کر پولیس اسٹیشن پر قبضہ کرکے اسلحات و دیگر سامان قبضے میں لئے اور سرکاری عمارات و تنصیابت پر قبضہ کرکے متعدد کو نذر آتش کیا۔
بعد ازں اس کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف) نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ گھنٹوں سے زائد شہر ان کے کنٹرول میں ہے اور پاکستانی فوج کو پیش قدمی کے دوران شدید مزاحمت کے بعد لوٹنا پرا۔
اب تک بی ایل ایف کی حتمی بیان جاری نہیں ہوا ہے کہ چاغی شہر کی صورتحال کیا ہے اور نہ ہی حکام کی جانب سے اس کا وقف سامنے آیا ہے۔