بلوچستان کے ضلع نوشکی میں عین الدین روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق، پولیس پٹرولنگ پارٹی مارکیٹ میں معمول کے حفاظتی فرائض انجام دے رہی تھی کہ اس دوران اسے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل شاہ خالد اور کانسٹیبل محمد سلیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ 3، 4 دنوں میں سیکیورٹی فورسز پر مسلح افراد کے حملوں میں تیزی آئی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں اور عسکری ذرائع (آئی ایس پی آر) نے بھی ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔