چاغی شہر پر کنٹرول بدستور برقرار، پولیس و لیویز تھانے اور سرکاری عمارتیں قبضے میں ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں چاغی شہر کنٹرول ،پولیس و لیویز تھانوں اور سرکاری عمارتوں پر قبضے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ چاغی شہر پر سرمچاروں کا کنٹرول بدستور برقرار ہے ، پولیس و لیویز تھانے اور سرکاری عمارتیں سرمچاروں کے قبضے میں ہیں۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے آج بروز جمعرات، مورخہ 9 جولائی 2026 کو چاغی شہر پر حملہ کر کے اس کا کنٹرول مکمل طور پر اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے، جو اس وقت بھی بدستور برقرار ہے۔ سرمچاروں نے شہر میں داخل ہو کر پولیس تھانے اور لیویز تھانے سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں اور انتظامی تنصیبات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاغی شہر کا عسکری کنٹرول سنبھالنے کے بعد، سرمچاروں نے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر سخت ناکہ زنی کر کے اپنی پوزیشنیں مضبوطی سے برقرار رکھی ہوئی ہیں۔ قابض ریاست کی سرپرستی میں بلوچ قومی وسائل کا استحصال کرنے والے نیٹ ورک اور ان کے محافظوں کو اس کارروائی میں شدید ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس طویل اور تاحال جاری آپریشن میں جانی و مالی نقصان اور آپریشن کی مکمل تفصیلی رپورٹ، کارروائی مکمل ہونے پر جلد ہی باقاعدہ طور پر میڈیا کے لیے جاری کی جائے گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article