مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 کرکٹرز ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایک کرکٹ میچ کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 کرکٹرز ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ شمس آباد کراس کے قریب ایک کرکٹ گراؤنڈ پر پیش آیا، جہاں حملے کے وقت ایک میچ جاری تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق مسیحی (Christian) برادری سے تھا۔

واقعے کے بعد، مقتولین کے لواحقین نے کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کر کے احتجاج کیا، جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

قتل کے وجوعات تاحال سامنے نہیں آسکے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article