بلوچستان کے علاقے بیلہ میں کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر پاکستانی فوج کے ایک بڑے قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکت خیز حملہ بیلہ کے علاقے والپت میں ہواجس میں پاکستانی فوج کے ایک بڑے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں ایک درجن سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے پہلے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے ہتھیار اپنے ساتھ لے گئے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے اس کا موقف سامنے آیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔