دکی اور تربت میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے اور فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی اور تربت میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے اور فائرنگ کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

منگل کو دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی ڈنیمہ میں سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک موٹرسائیکل سوار شخص گل بیگ ہلاک ہوگیا ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔

پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

دوسری جانب مکران کے ضلع تمپ کے علاقے ہوت آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ظہیر احمد ولد قدیر احمد، سکنہ ہوت آباد اپنی کرولا کار میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article