بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں پاکستانی فوج کے 64 ونگ ہیڈ کوارٹرز پر ڈرون حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، اس حملے میں ڈرون آپریٹر سپاہی شہزاد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 16 فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی شہزاد (ڈرون آپریٹر) جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں کیپٹن حسن (آر ایم او)، ایس ایم اعظم، حوالدار بدی (شدید زخمی)، حوالدار عصمت،نائیک طفیل،نائیک شاہد، نائیک حفیظ، نائیک رضوان، نائیک توصیف (شدید زخمی)، لانس نائیک احمد (شدید زخمی)، لانس نائیک جمعہ، لانس نائیک عاقب رسول، لانس نائیک اقبال، سپاہی شیر باز (شدید زخمی)، لانس نائیک شیراز (شدید زخمی) اور سپاہی محمد عثمان شامل ہیں۔