کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ آج 6215ویں روز بھی جاری رہا۔
اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
شرکاء نے بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔
وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کرکے انہیں قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
مقررین نے کہا کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق اور آئین کی خلاف ورزی ہیں، جن کا خاتمہ ناگزیر ہے۔