بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل گوارگو کے علاقے مرتان میں ایک دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق، دھماکے کی جگہ سے 2 نامعلوم انسانی سر برآمد ہوئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر ایک بڑا گڑھا بھی بن گیا ہے، جبکہ وہاں سے کسی اور انسانی جسم کے اعضاء یا دیگر شواہد نہیں ملے۔
برآمد کیے گئے انسانی سروں کو شناخت اور قانونی کارروائی کی تکمیل کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور اس حوالے سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔