بلوچستان کے علاقے خاران شہر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں اور تاجروں کو درپیش عدم تحفظ کے خلاف انجمن تاجران خاران کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔
ہڑتال کے باعث شہر کے تمام بڑے اور چھوٹے کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور دکانیں مکمل طور پر بند رہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ مسلسل وارداتوں کے باعث کاروباری طبقہ شدید تشویش اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔
انجمن تاجران نے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے اور خاران میں امن و امان کی بہتری کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔