دکی میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذرِ آتش کر دیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دُکی شہر کراس کے قریب گریڈ اسٹیشن میں مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کی دو روڈ رولر مشینوں کو آگ لگا دی، جس کے باعث دونوں قیمتی مشینیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ یہ واقعہ دکی شہر سے 15 کلومیٹر جنوب میں کوہلو روڈ پر پیش آیا، جبکہ جائے وقوعہ غڑواس پولیس اسٹیشن سے تقریباً تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

واضح رہے کہ متاثرہ تعمیراتی کمپنی دکی سے چمالنگ تک 105 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اب تک واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ معدنیات کے شعبے سے جڑے کمپنیوں پر حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article