بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں ریڈ زون کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی ہے، جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے سول ہسپتال کا مرکزی گیٹ بند کر دیا، جس کے باعث پولیس اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان شدید کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
واقعے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہسپتال کے اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں اور پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، جبکہ ڈاکٹروں کا احتجاج بدستور جاری ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔