خاران: مسلح افراد کا کریش اور ڈامبر پلانٹس پرحملہ، مشینری نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران شہرمیں نامعلوم مسلح افراد نے ٹھیکیدار عبدالطیف نوتیزئی کی پلانٹس پر حملہ کرکے مشینریز نذر آتش کردیئے جبکہ ایک گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق خاران شہر باب خاران کے مقام واقع ٹھیکیدار عبدالطیف نوتیزئی کی کریش اور ڈامبر پلانٹس پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ۔

وہاں موجود پلانٹس مشینری اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا جبکہ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پلانٹ میں ایک آئی ڈی بم بھی نصب کیا گیا تھا۔

حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد ایک سائیٹ سے ایک گاڑی بھی اپنے ساتھ لیکر جائے وقوعہ سے نکل گئے اور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا اور مزید تحقیقات شروع کردی۔

واضع رہے کہ اس سے قبل بھی ٹھیکیدار عبدالطیف نوتیزئی کی سرکاری اور ذاتی پروجیکٹس اور پلانٹس پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے متعدد حملے کئے جاچکے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article