تربت : گیبن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کےضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے گیبن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دل جان ولد ماسٹر تاج محمد، سکنہ گیبن اپنی دکان میں موجود تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد وہاں پہنچے اور اس پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دل جان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

واقعے کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ ضلع پنجگور اور ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کی حمایت یافتہ مقامی مسلح گروہ جسے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کہا جاتاہے نے اپنی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے ۔حکومت و ریاستی ناقدین سمیت بلوچ تحریک آزادی کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے افراد کو چن چن کر ماوارئے عدالت قتل کا گھنائونا اور نسل کش پالیسی پر عمل درآمدجاری ہے ۔

حالیہ دنوں پنجگور و کیچ اضلاع میں متعدد افراد کو ماوارئے عدالت قتل کرنے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article