جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6209 ویں روز بھی جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام قائم احتجاجی کیمپ آج بروز پیر 6209ویں روز بھی جاری رہا۔

وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات باعثِ تشویش ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے یا انہیں قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیاں بنیادی انسانی حقوق اور آئینی تقاضوں کے منافی ہیں، لہٰذا حکومت اور متعلقہ ادارے اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

وی بی ایم پی نے اپنے مطالبات دہرائے کہ تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے لیے مؤثر عملی اقدامات کیے جائیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article