پنجگور سے نوجوان کی تشددزدہ لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور سے ایک نوجوان کی تشددزدہ لاش برآمدہوئی ہے ۔

پنجگور ایئر پورٹ کے قریبی علاقے سے برآمد لاش کو پولیس نے شناخت کے لیے ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاش کی شناخت سیف اللہ ولد فیض محمد ساکن چتکان سے ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول کے جسم پر متعدد گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article