حکومت تیزاب گردی معاملات کو پیچیدہ بنارہی ہے، ینگ ڈاکٹرز

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حئی بلوچ اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لگائے گئے کیمپ کو 22 دن ہوگئے، اگر ہمارے مطالبات آئین کے خلاف ہیں تو ہمیں بتایا جائے گرینڈ ڈاکٹرز کانفرنس کے ذریعے مشترکہ لائحہ عمل لائیں گے۔

ہمارا مطالبہ تھا کہ سیکرٹری صحت اور ایم ایس سول اسپتال کو برطرف کیا جائے۔

ڈاکٹر حئی بلوچ نے کہا کہ سول اسپتال میں جونیئر آفیسر کو سینئر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کارروائی کے بجائے اس کرپشن کو بھی چھپاپا، ٹراما سینٹر میں گزشتہ شب پولیس اہلکار نے نشے کی حالت میں ڈاکٹر پر حملہ کیا۔ کل 12 بجے ریڈ زون کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔

حکومت مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ بنارہی ہے۔ ٹراما سینٹر واقعے میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ حکومت بلوچستان طاقت کا استعمال کررہی ہے۔

سول اسپتال میں تیزاب گردی واقعے میں کیا ڈاکٹر ملوث تھے؟۔ اگر کل احتجاج پر طاقت کا استعمال کیا گیا تو اسپتالوں میں تمام سروسز کا بائیکاٹ کریں گے۔

ریڈ زون میں احتجاج کے لیے نہیں چھوڑا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article