بلوچستان کے ضلع پنجگور سے گذشتہ روز برآمد ہونے والی نعش کی شناخت جبری لاپتہ نوجوان کے طور پر ہوگئی ہے۔
مسخ شدہ لاش کی شناخت حبیب اللہ ولد احمد کے نام سے کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حبیب اللہ 24 ستمبر 2025 کو اپنے کھیتوں میں کام کے دوران لاپتہ ہوئے تھے۔
اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ انہیں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، جس کے بعد آج ان کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔
واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔