پنجگور و مغربی بلوچستان میں فائرنگ سے کسٹم اہلکار سمیت تاجر قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مشرقی بلوچستان کے علاقے پنجگور اور مغربی بلوچستان کے علاقے زاہدان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک کسٹم اہلکار اور تاجر کو قتل کردیا گیا ہے۔

مشرقی بلوچستان کے نوکنڈی سے تعلق رکھنے والا کسٹم اہلکار حبیب احمد بلوچ کو مغربی بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیاہے ۔

مقامی ذرائع کےمطابق نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے کسٹم اہلکار حبیب احمد بلوچ گزشتہ کچھ عرصے سے مغربی بلوچستان کے علاقے زاہدان میں رہائش پزید تھے جبکہ مقامی پولیس نے مذید تفتیش شروع کردیا۔

دوسری جانب مشرقی بلوچستان کے علاقے پنجگور کے معروف تاجر حاجی سمیع اللہ بلوچ بیسمہ کے ایریامیں مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پنجگور کے علاقے خدابادان سے تعلق رکھنے والے معروف تاجر جاجی سمیع اللہ بلوچ ضلع واشک کے علاقے بیسمہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article