تربت اور پنجگور سے 2 لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے تربت اور پنجگور سے 2 افراد کی لاش برآمدہوئی ہیں۔

تربت کے علاقے گھنہ کے قریب کیچ کور ندی کے اندر پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ شخص ممکنہ طور پر موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث ہلاک ہوا۔ تاہم واقعے کی حتمی نوعیت کا تعین تحقیقات اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت اور واقعے کے مزید پہلوؤں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب پنجگور کے تحصیل گوارگو فتح علی کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد جس کو گولیاں مارکر کرقتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے لاش کو شناخت کے لئے ٹیچینگ ہسپتال منتقل کر دیا لاش کی شناخت حفیظ اللہ ولڈ شاہ بیک سکنہ سنگے قلات گوارگو کے نام سے ہوگیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article