پنجگور: ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی گئی تینوں لاشوں کی شناخت ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں گذشتہ روز پولیس کی جانب سے منتقل کی گئی تینوں لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، جن کا تعلق ضلع پنجگور سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت شاکر ولد عرض محمد سکنہ گرمکان، عزت اللہ ولد محمد عزیز سکنہ کورکر چتکان اور زید ولد شاہ جی رحمت اللہ سکنہ گرمکان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تینوں افراد کی لاشیں نامعلوم حالت میں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کی گئی تھیں، جن کے جسموں پر گولیوں کے نشانات موجود تھے۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article