پنجگور: ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں 3 افراد کی لاشیں منتقل، شناخت نہ ہو سکی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں پولیس کی جانب سے 3 افراد کی لاشیں منتقل کی گئی ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق تینوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ ان کے جسموں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔

ماضی میں ایسی متعدد لاشیںجو سیکورٹی فورسز کی جانب سے ہسپتال منتقل کی گئیں ان کے حوالے سے دعویٰ کیا جاتا رہا کہ وہ عسکریت پسند تھے جوفورسز کی کارروائی میں مارے گئے بعدازاں اکثریت کی شناخت جبری لاپتہ افرادکے طور پر ہوگئی ۔

مذکورہ لاشوں کے حوالے سے فورسز کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کو کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے ۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ لاشیں جبری لاپتہ افرادکی ہوسکتی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article